گوگل کا مصنوعی ذہانت کے آگے جکاؤ
سان فرانسسکو گوگل نے مصنوعی ذہانت پر مبنی گفتگو کرنے والے
پرگرام کو گوگل سرچ میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے جسے باضابطہ طور پر گوگل آئی او
کانفرنس کی تقریب میں پیش کیا جائیگا، یہ ایک طرح کا جدید ترین چیٹ بوٹ ہے جسے
"میکی" کانام دیا گیا ہے۔ ڈویلپر نے اسے چیٹ جی پی ٹی کی طرز پر بنایا
ہے ، اس سے قبل مائکروسوفٹ نے اپنے بنگ براؤزر میں چیٹ جی پی ٹی شامل کرنےکا اعلان
کیا تھا تاہم اس پر عملدرآمد اب تک نہیں ہوسکا، یہی وجہ ہے کہ گوگل نے طوری طور پر
میکی پر کام شروع کیا اور دوسری جانب بارڈ جیسا اے ائی منصوبہ بھی شروع کیا ہے
تاہم اس کی مزید تفصیلات 10 مئی 2023 کی تقریب میں یا اس کے بعد سامنے آسکیں گی،
دوسری جانب تجزیہ نگاروں نے کہا ہے کہ اس طرح سرچ کا دائرہ خاصہ واسیع ہوجائے گا جن میں سوشل میڈیا پوسٹ،
مٰختصر ویڈیو اور اے آئی پر مبنی گفتگو بھی شامل ہے، وال سٹریٹ جرنل کے مطابق گوگل
چاہتا ہے کہ ویب پر روایتی طور پر لنکس، تصاویر اور ویڈیو کی بجائے اسے مزید بہتر
اور انسانی روپ دیا جاسکے، تجزیہ کاروں کے مطابق اس سہولت کی بدولت اب تک ٹک ٹاک
ویڈیو کے اندر سرچ کرنا بھی آسان ہوجائے گا، یوٹیوب گوگل کی ملکیت کی وجہ سے اس
منصوبے میں شامل ہے۔